جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزیر اعظم مودی کی خلائی محکمہ کو۲۰۴۰تک چاند پر انسان بھیجنے کی تیاری کرنے کی ہدایات

ہندوستان۲۰۳۵تک خلا میں اپنا اسٹیشن قائم کرے گا اور ۲۰۴۰تک انسانوں کو چاند پر پہنچائے گا:پی ایم او

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-18
in مقامی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے گگنیان مشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس میں آنے والے وقتوں میں خلائی تحقیق میں ہندوستان کی کوششوں کا خاکہ بھی زیر بحث آیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، ہندوستان۲۰۳۵تک خلا میں اپنا اسٹیشن قائم کرے گا اور۲۰۴۰تک انسانوں کو چاند پر پہنچائے گا۔ہندوستان اس وقت سیاروں مریخ اور زہرہ کا مطالعہ کرنے کی مہم میں مصروف ہے ۔
آج کی جائزہ میٹنگ میں، خلائی محکمہ نے وزیر اعظم کے سامنے گگنیان مشن کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ محکمہ نے اس سمت میں اب تک مختلف نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انسان کو خلا میں لے جانے کے لئے استعمال کئے جاسکنے والی لانچ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی اور مناسب نظاموں کی ترقی میں پیش رفت شامل ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انسانوں کو خلا میں بھیجنے کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑے ٹیسٹ کیے جائیں گے ، جن میں سے تین ٹیسٹ انسانی خلائی سفر کے لیے موزوں لانچ وہیکل (ایچ ایل وی ایم۳)کے لانچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ایچ ایل وی ایم۳کے تین مشن بغیر پائلٹ کے ہوں گے ۔
ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے خلائی محکمہ کے حکام کو ہدایت کی کہ خلائی مشن کے میدان میں اب تک ہندوستان کی کامیابیوں کی بنیاد پر ملک کو اب نئے بلند نظر اہداف طے کرنے چاہئیں، انہوں نے اس تناظر میں۲۰۳۵تک خلائی اسٹیشن اور۲۰۴۰تک چاند پر ہندوستان کا پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کا ہدف مقرر کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے چندریان۳مشن اور آدتیہ ایل ایک مشن کے ساتھ خلائی تحقیق کے میدان میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے ۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ، خلائی محکمہ چاند پر ریسرچ کے کام کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے گا، اس کے تحت چندریان کے کئی مشن شروع کیے جائیں گے ، ایک نئی جنریشن لانچ وہیکل (این جی ایل وی) تیار کی جائے گی، ایک نیا لانچ پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور انسانوں پر مرکوز لیبارٹریز قائم کی جائیں گی اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کو ترقی دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو زہرہ کے گرد چکر لگانے والے سیٹلائٹس اور مریخ پر اترنے والے آلے ‘مارس لینڈر’ کی تیاری کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے خلائی تحقیق کے میدان میں ہندوستان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان اس سمت میں نئی بلندیوں کو چھونے کیلئے پرعزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ

Next Post

سپریم کورٹ کی ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے کی اپیل مسترد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ کی ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے کی اپیل مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.