اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مناسب وقت سے’بہت جلد تک‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-18
in سچ تو یہ ہے, کھیل
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

چلئے صاحب کچھ نیا توسننے کو مل گیا…صرف سننے کیلئے ہی سہی لیکن کچھ تو نیا سنا… آپ نے بھی اور ہم نے بھی سنا کہ… کہ بی جے پی کے ترون چگ کاکہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ’بہت جلد‘ ہوں گے… اگرچہ چگ صاحب نے اس میں بھی اگر اور مگر سے کام لیا ہے… لیکن… لیکن اس کے باوجو دبھی انہوں نے’مناسب وقت پر‘ کا رٹا نہیں لگایا اور… اور پہلی بار ’جلد‘ اسمبلی انتخابات ہونے کی نوید سنائی ۔ چگ صاحب ! ہم آپ کے مشکور ہیں‘ شگر گزار بھی کہ آپ نے کچھ نیاتو کہا… وہ کیا ہے کہ ہمارے کان پک گئے تھے… تین چار برسوں سے پک گئے تھے… اس لئے پک گئے تھے کہ … کہ ۲۰۱۹ سے اب تک جس نے بھی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی بات کی تو… تو ’مناسب وقت پر‘ کی ہی بات کی… اپنے امیت بھائی شاہ نے بھی کی… شریمان منوج سنہا صاحب نے بھی کی اور… تو اور الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بھی’ ؔمناسب وقت پر‘ ہی کی رٹ لگائی… ایسے میں چگ صاحب کا بیان… ’جلد‘ اسمبلی انتخابات کا بیان ہوا کا ایک تازہ جھونکا سا محسوس ہوا… اس کے بعد بھی محسوس ہوا کہ… کہ ان شریمان کا یہ بیان … بیان تک ہی محدود ہے… اس سے زیادہ کچھ نہیں … لیکن صاحب ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے اور… اور سو فیصد ہے ۔چگ صاحب کے اس بیان کے بعد ہم اب مزید دو تین سال انتظار کر سکتے ہیں… دو تین سال الیکشن کے بغیر‘ اسمبلی کے بغیر ‘ عوامی حکومت کے بغیر‘ جمہوری طور منتخب حکومت کے بغیر نکل سکتے ہیں اور… اور آرام سے نکل سکتے ہیں…ہمیں نہیں لگتا ہے کہ اب کسی سیاسی جماعت … خاص کر نیشنل کانفرنس کے گورے گورے بانکے چھورے کو کسی بے تابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی انتخابا ت کی مانگ کرنی چاہئے … اس کا مطالبہ کرنا چاہئے … انہیں چاہئے کہ اب انتظار کریں اور… اور ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گااور… اور اس لئے ہوگا کیوں کہ اپنے ترون چگ صاحب نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں’ جلد‘ انتخابات… اسمبلی انتخابات ہو ں گے … چک صاحب شکریہ… بہت بہت شکریہ کہ… کہ آپ نے کچھ الگ… کچھ نیا تو کہا…آپ نے ہمیں کچھ نیا تو سنایا کہ اللہ میاں کی قسم سچ میں ہمارے کان پک گئے تھے…’ؔمناسب وقت پر‘ سن سن کر پک گئے تھے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات ہوں گے :ترون چگ

Next Post

کشمیر بجلی کے ایک اور بحران میںداخل 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

2026-09-13
ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر بجلی کے ایک اور بحران میںداخل 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.