نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ (جی ایم آئی ایس) 2023 کے تیسرے ایڈیشن میں ہندوستانی میری ٹائم بلیو اکانومی کے لیے روڈ میپ ‘امرت کال وژن 2047’ جاری کریں گے ۔
مسٹر مودی 17 اکتوبر کو صبح تقریباًساڑھے د س بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے ۔چوٹی اجلاس 17 سے 19 اکتوبر تک ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم ہندوستانی سمندری نیلگوں معیشت کے لئے طویل مدتی خاکہ ’ امرت کال وژن 2047‘ کی بھی نقاب کشائی کریں گے ۔ یہ بلیو پرنٹ بندرگاہ سہولتو ں کو بڑھانے ، پائیدار روایتوں کو مضبوط کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو سہولت آمیز بنانے کے مقصدسے حکمت عملی پر مبنی پہل کا خاکہ تیار کرتا ہے ۔ مستقبل کی اس اسکیم کے عین مطابق ہندوستانی بحری نیلگوں میعیشت کے لئے ’ امرت کال وژن 2047‘ کے تناظرمیں 23000 کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے ، سنگ بنیادرکھیں گے ۔
وزیراعظم گجرات کے دین دیال پورٹ اتھارٹی میں 4500 کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تونا کیکرا ہرموسم کے لئے ڈرافٹ ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔گجرات میں اس انتہائی جدید گرین فیلڈ ٹرمنل کو پی پی پی موڈ میں تیار کیا جائے گا۔ یہ ٹرمنل جس کے ایک بین الاقوامی تجارتی ہب کے طورپر ابھرنے کا امکان ہے ، 18 ہزار 20 فٹ کے مساوی اکائیوں ( ٹی ای یو ) سے زیادہ کے اگلی نسل کے جہازوں کو سنبھالے گا اور ہندوستان – مشرق وسطی ٰ- یوروپی اقتصادی گلیارے کے توسط سے ہندوستانی تجارت کے لئے داخلی دروازے کے طورپر کام کرے گا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم بحری سیکٹر میں عالمی اور قومی شراکت داری کے لئے سات لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کے 300سے زیاد ہ مفاہمتی عرضداشتیں بھی وقف کریں گے ۔
یہ چوٹی اجلاس ملک کا سب سے بڑا بحری پروگرام ہے ۔اس میں یوروپ ،افریقہ ، جنوبی افریقہ ، ایشیا ( وسط ایشیا مشرق وسطیٰ اور بی آئی ایم ایس ٹی ای سی خطہ ) ممالک کی نمائندگی کرنے والے وزرائشریک ہوں گے ۔چوٹی اجلاس میں دنیا بھر سے عالمی سی ای او ، تجارتی قائدین ،سرمایہ کار، افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرس بھی حصہ لیں گے ۔اس کے علاوہ چوٹی اجلاس میں وزراء اور دیگر اہم شخصیات کے ذریعہ متعدد ہندوستانی ریاستوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔
تین روزہ چوٹی اجلاس میں مستقبل کی بندرگاہوں سمیت بحری سیکٹر کے اہم امور پر بات چیت اور صلاح ومشورہ کیا جائے گا۔جیسے ڈی کاربو نائزیشن ، ساحلی جہاز رانی اور بین الاقوامی آبی ٹرانسپورٹ ، جہازوں کی تعمیر ،مرمت اور ری سائکلنگ ، مالیات ، انشورنس اور ثالثی بحری گروپ ، اختراعات وٹکنالوجی بحری تحفظ اور سلامتی اور بحری سیاحت وغیرہ ۔ یہ چوٹی اجلاس ملک کے بحری سیکٹر میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
پہلا میری ٹائم انڈیا اجلاس 2016 میں ممبئی میں منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرا بحری اجلاس 2021 میں ورچوئلی طورپر منعقد ہوا تھا۔