سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے جموں کشمیر کے صدر‘ رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں شہر دیہات میں اچھے اچھے تعمیرو ترقی کے کام کئے ہیں اور ہم اسی بلبوتے پر کہتے ہیں کہ اگلی سرکار ہماری ہو گی اور چیف منسٹر بھی اسی پارٹی کا ہوگا۔
رینا نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے ہم کسی بھی انتخاب کے لئے تیار ہیں ۔
ایک انٹر ویومیں رینا نے کہا کہ جموں کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں کو یہاں کے لوگ اچھے طرح جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ان پارٹیوں کی یہاں سرکاریں تھی ‘ تو جموں و کشمیر کے لوگوں نے وہ دور دیکھاجب کسی کی شنوائی نہیں ہوتی تھی ‘غریبو کا کوئی پرسان حال نہیں تھا تعمیر وترقی نہیں تھی۔
رینا نے کہا کہ آج وزیر عظم نرندر مودی نے شہر شہر گائوںمیں زبردست تعمیر و ترقی کی جس میں روڑ،شاہراہیں ،ریلوے لائنز،ایکس پریس ہائی ویز،ٹنل ،گائوں میں سڑکیں تعمیر کی ہیں‘ کشمیر اور جموںکو ریل کی مدد سے بھی جوڑا جا رہا ہے ۔بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام میں زبردست بہتری دیلھنے کو مل رہی ہے ۔
کرگل پہاڑی ترقیاتی کونسل کے حالیہ انتخابات میں محض دو نشستیںجیتنے پر رینا نے کہا کہ بی جے پی نے ۲۰۱۸ میں وہاں ایک سیٹ حاصل کی تھی۔
رینا نے کہا جب جموںو کشمیر میں اسمبلی کے انتخابات ہوں گے تو یہاں بھی ہماری نشستوں کی شرح دوگنی ہوگی ۔انہوں نے کہا’’۲۰۱۴میں ہم نے۲۵سیٹیں جیتیں تھی اور اگلی بار ہم ۵۰ جیتیں گے’’۔
جب ان سے یہ پوچھاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن یہاں انتخابات کرواتا تاہم اپوزیشن کا الزام ہے کہ انہیں بی جے ایسا کرنے نہیں دیتی تو انہوں نے کہا’’ مودی سرکار نے غریبوں لوگوں کا کام کیا جس میں مفت راشن،پنشن‘غریب کسانوں کو سالانہ۶ہزار،غریبوں کو مکان‘ہر شخص کوگولڈن کارڑ اور یہاں کی تعمیر و ترقی کی ہے جس کے بل بوتے پر بی جے پی الیکشن جیتے گی اور وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہو گا۔ہم کسی بھی انتخاب کیلئے تیار ہیں کیوں کہ ہم نے کام کیا ہے ‘‘۔
سمارٹ میٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایل جی صاحب نے کہا کہ لوگوں کی شنوائی ہوگی زبردستی کسی کے گھر میں سمارٹ میں میٹر نہیں لگے گا۔