جموں//
سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک پستول اور کچھ گولہ بارود پر مشتمل ایک بیگ برآمد کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ آپریشن پولیس اور آرمی نے مشترکہ طور پر مینڈھر سیکٹر کے دھرگلون علاقے میں کیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ایک بیگ قدرتی غار کے قریب پڑا ہوا دیکھا گیا اور اس کی تلاشی کے نتیجے میں ایک ۹؍ایم ایم پستول جس میں ایک میگزین اور نو گولیاں، اے کے اسالٹ رائفل کی۱۵۹ گولیاں، ایک تھیلی، ایک لباس، ایک سیاہ پتلون اور ایک واٹر پروف برآمد ہوا۔
حکام نے بتایا کہ تاہم، بازیابی کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔