جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ایک روز قبل حراست میں لئے گئے ’ذہنی طور کمزور‘پاکستانی کمسن کو ہفتے کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر جمعہ کے روز ایک۱۷؍سالہ پاکستانی شہری جو ذہنی طور کمزور لگ رہا تھا کو روک کر حراست میں لیا تھا جس کی شناخت ارشاد احمد کے بطور کی گئی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ اس کمسن لڑکے کو ہفتے کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پونچھ اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے سول انتظامیہ عہدیداراں بھی موجود تھے ۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا تھا کہ مستعد فوجی جوانوں نے جمعہ کی صبح پونچھ میں ایل او سی پر ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لیا گیا پاکستانی شہری’ذہنی طور بیمار‘لگ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام پہلوئوں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔