سرینگر//
جموں کشمیر اورشمالی ریاستوں میں سی این جی گیس فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔
مرکزی سرکار کی جانب سے جموںو کشمیر لداخ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں سی این جی پہنچانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مرکزی سرکار کی جانب سے بولی لائی جارہی ہے تاکہ لائسنس اجراء کی جائے پیٹرولیم اور نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے اروناچل پردیش میزورم جموںو کشمیر لداخ سمیت پانچ علاقوں میں سی این جی پہنچانے کے لئے بولی لگانے کامنصوبہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے اس بات کی تصدیق کی جموں وکشمیر لداخ اور شمال مشرق کی ریاستوں میں سی این جی پہنچانے کے لئے بولی لگائی جارہی ہے اور کامیاب بولی دہندگان کوفوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ ان علاقوں میں جلدسے جلدسی این جی گیس کوپہنچاکرلوگوں کوراحت دلائی جاسکے ۔