جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سانبہ ٹنل جنگجو امر ناتھ یاترا میں خلل ڈالنے کیلئے استعمال کر سکتے تھے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-06
in اہم ترین
A A
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر۱۵۰فٹ طویل ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے سالانہ امر ناتھ یاترا میں رخنہ ڈالنے کیلئے درانداز اس ٹنل کا استعمال کر سکتے تھے ۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی جی بی ایس ایف ‘ی کے بورا نے کہاکہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے پاس بارڈر آوٹ پوسٹ کے چیک فکیرہ کے مقام پر زیر زمین ٹنل کا سراغ لگا ہے ۔
بورا نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی گشت کے دوران اس مقام پر ایک گڑھا پا اور تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر ایک ٹنل کھودی گئی ہے ۔اُن کے مطابق ٹنل لگ بھگ ایک سو پچاس میٹرلمبی اور اس کا دہانہ لگ بھگ دو فٹ چوڑا ہے ۔
آئی جی نے بتایا کہ ابھی تک ٹنل سے ریت کے دو درجن بیگ برآمد کئے گئے جو ٹنل کے دہانے کو مضبوطی فراہم کرنے کیلئے استعمال کئے گئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں ایسی حرکتیں کرتا آیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو بھارتی حدود میں داخل کیا جاسکے اور وہ یہاں پر تخریبی کارروائیوں کو انجام دے سکے ۔
بورا کے مطابق پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران اس علاقے میں بی ایس ایف نے پانچ سرنگیں دریافت کیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ۲۰۱۲سے لے کر آج تک سرحد پر ایسے گیارہ ٹنل دریافت کئے گئے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بھارت میں ملی ٹینسی کی وارداتوں کو انجام دینے کی خاطر سازشیں رچا رہا ہے ۔
بی ایس ایف کے آئی جی نے بتایا کہ ٹنل کھودنے کا مقصد پاکستان کی جانب سے ملی ٹینٹوں کو سرحد کے اس پار بھیجنے کے لئے راستہ فراہم کرنا ہے تاہم بارڈر سیکورٹی فورسز نے ٹنل کا بروقت پتہ لگاکر پاکستان کے عزائم کو ناکام بنایا ۔
جموں کے سنجوا میں مارے گئے دو فدائین اسی ٹنل سے بھارتی حدود میں داخل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے بتایا کہ ایسا کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ اس بارے میں ابھی تک کوئی ثبت نہیں ملا ہے کہ وہ کس راستے یا کس جگہ سے جموں تک پہنچے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سنجوا حملے کی تحقیقات جاری ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے تب تک کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں۔
آئی جی بی ایس ایف نے بتایا کہ ٹنل کو دریافت کرنے کے بعد پورے جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو بھی چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
بورا کے مطابق ہمیں مسلسل اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی طرف سرحد کے متصل علاقوں میں جنگجو دراندازی کرنے کیلئے بیتاب ہیں تاہم وہاں تعینات فوج تمام کوششوں کا ناکام بنا رہی ہے ۔
اس سے قبل بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا ’’سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ مل گیا ہے ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ سرنگ کا سراغ لگانے سے مستعد بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان کی طرف سے جنگجووں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرنگ کو چھپانے کیلئے اس کے دہانے پر ریت کے تھیلے لگائے گئے تھے ۔
بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی شام کو مشتبہ سرنگ دریافت ہوئی اور جمعرات کی صبح کو بارڈر سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ٹنل دراندازی کو آسان راہداری فراہم کرنے کے لئے ہی کھودی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک ہوا

Next Post

سوپور میں لاپتہ نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

سوپور میں لاپتہ نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.