سرینگر//
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کرالہ پورہ چاڈورہ میں سکوٹی اور ٹویرا کے درمیان زور دار ٹکر ہونے کے باعث سکوٹی ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز کرالہ پورہ چاڈورہ یں ٹویرا نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی ڈرائیور خون میں لت پت ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عمر شیخ ساکن راولپورہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔