سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک المناک سڑک حادثے میں ایک آیور ویدک ڈاکٹر کی موت جبکہ۷دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں دیسو سے وائلو کی طرف جا رہا ایک ٹاٹا سڑک سے لڑھک کر ایک پل سے نیچے گر گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ۷دیگر زخمی ہوگئے ۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد شاپو ساکن زالن گام کوکرناگ کے بطور ہوئی ہے جو پیشے سے ایک آیور ویدک ڈاکٹر تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور تفصیلات جمع کرنے میں جٹ گئی ہے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں سڑک حادثہ، ۵مسافر زخمی
دریںاثنا شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں۵مسافر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹن کے ہامرے علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑیایک درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار۵مسافر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے۴مسافروں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔