جموں//
جموںکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دھار بھدرواہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلا ع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدرواہ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیاجس دوران ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔
ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے تین چینی پستول ، نو پستول میگزین اور ۷۹پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔