پلوامہ/ 10 اکتوبر
دارالعلوم جہاں مارچ 2022 کو ایک تصادم کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے، پیر کی رات کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی سفارش پر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس کی حفاظت میں ریونیو حکام کی طرف سے منہدم کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق، پولیس اور فوج نے 11/12 مارچ 2022 کی درمیانی رات کو چیوا کلاں پلوامہ میں واقع دارالعلوم میں ایک آپریشن کیا تھا جس میں ایک مقامی دہشت گرد عاقب مشتاق آر/او کریم آباد اور ایک ایف ٹی مارا گیا تھا۔
اس سلسلے میں کیس کی ایف آئی آر نمبر 50/2022 کی تفتیش بعد میں NIA نے اپنے قبضے میں لے لی اور تحقیقات کے دوران NIA نے مذکورہ دارالعلوم کے منتظمین یعنی نصیر مولوی ساکنہ چیوا کلاں اور اس کے ساتھی امتیاز کو گرفتار کیا جو ابھی تک زیر حراست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین منزلہ کمروں پر مشتمل مذکورہ دارالعلوم سرکاری اراضی پر بنایا گیا تھا اور تصادم کے بعد یعنی 11/12 مارچ 2022 کے بعد سے بے کار تھا۔
حکام نے کہا”تفتیشی ایجنسی کی سفارشات پر، سرکاری زمین پر ان غیر قانونی ڈھانچے کو آج رات پولیس کی حفاظت میں ریونیو حکام نے منہدم کر دیا۔“