سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج زیون میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے ٹرانزٹ اقامتی سہولیات کاموقعہ پر معائنہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر بلاکوں کی بروقت تکمیل اور پیش رفت کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔
بعد میںاُنہوں نے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے دفتر اور یاتری نواس کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور اِس اہم پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’سماجی و اِقتصادی ترقی کو مزید تقویت دینے کے لئے تیز رفتار اور معیاری تعمیر کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہونا چاہیے۔‘‘
اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے بِدھوری اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔