جموں//
جموںکشمیر کے رام بن ضلع کے سنگلدان علاقے میں پیر کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ سنگلدان کے برالہ علاقے میں ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت ریاض احمد خان ولد مقبول احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں ‘ پٹھان کوٹ شاہراہ پر پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں۵مسافر زخمی ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق سانبہ میں جموں‘پٹھان کوٹ شاہراہ پر دیانی علاقے میں ایک کارحادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں۵مسافر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلع ہسپتال سانبہ پہنچایا گیا۔