جموں//
پولیس کاکہنا ہے کہ جموں کشمیر کے سانبہ ضلع میں پولیس اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی مشترکہ ٹیم پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ہفتہ کو چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
جمعرات کی شام سرور میں منشیات کے اسمگلر مشتاق علی عرف’کاکا‘ کے گھر پر چھاپے کے دوران حملہ کیا گیا جس میں پولیس اور این سی بی کے دو سلیوتھس شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور این سی بی ٹیموں پر حملے کے سلسلے میں چار سخت مجرموں‘ مشتاق احمد ‘محمد راشد عرف شیدا آف سانبہ ‘فاروق احمد اور بشیر احمد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ تعزیرات ہند اور آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت بڑی برہمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بینم توش نے کہا کہ پولیس ٹیمیں مختلف مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں اور حملوں کے پیچھے ملوث تمام مجرم جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔