جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بدلہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-05-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

تحریر:ہارون رشید شاہ
چلئے صاحب ماہ صیام کو ہم نے بخوشی رخصت کیا… خوش ہو ئے کہ کسی طرح ہمارے سر وںسے یہ بلا ٹل گئی اور … اور پورے گیارہ ماہ تک ٹل گئی … جب اگلی بار یہ خود کو ہم پر مسلط کرے گا … تب کی تب دیکھیں گے … کہ آج کی بات اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اسے رخصت کیا اور یہ بلا ٹل گئی… کسی طرح ٹل گئی ۔خیر!ایک بات تو ہمیں ماننی پڑے گی ‘ تسلیم کرنی پڑے گی کہ … کہ روزوں کے دوران ‘ روزہ خوروں کو جتنی محنت کرنی پڑی ‘ روزہ داروں کو اس کے عشر عشیر سے بھی نہیں گزرنا پڑتا ہے ۔چوری چھپے کھانا اور پینا … کھانا پینا تو بعد کی بات ہے ‘ پہلے تو انہیں کھانا تلاش کرنا پڑتا ہے کہ گھر کے کسی روزہ دار نے ان کے لئے کھانا پکایابھی ہے یا نہیں ۔سگریٹ پینے والوں کی تو اور بھی حالت خراب ہوتی ہے…خراب کیا قابل رحم ہوتی ہے‘ ایسی جگہ تلاش کرنی پڑتی ہے جہاں سے کسی کو سگریٹ نوشی کی خوشبو نہیں آئے ۔جو ظلم ‘ جو زیادتی اور ناانصافی ماہ صیام میں روزہ خوروں کے ساتھ ہوتی ہے اللہ میاں کی قسم وہ سیدھے انسانی حقوق کی پامالی کے زمرے میں آجاتی ہے ‘ لیکن المیہ یہ ہے کہ ان پامالیوں پر وہ احتجاج بھی نہیں کر ستے ہیں ‘ مظاہرہ اور نہ کوئی دھرنا دے سکتے ہیں ۔کوئی جماعت ان بے چاروں کی حمایت میںایک عدد حمایتی بیا ن تک نہیں داغ دیتی ہے ۔سچ میں بڑی سخت آزمائش کا ان کیلئے ماہ صیام ہوتا ہے‘پر اب انہیں خوش ہو نا چاہیے‘ عید منانی چاہیے کہ اب یہ آزمائش بس کچھ اورلمحوں کیلئے ہے اس کے بعد سال کے گیارہ مہینے ان کے اور یہ گیارہ مہینوں کے۔ جاتے جاتے ہم تو آپ سب کو عید مبارک کرکے ہی جائیں گے لیکن روزہ داروں کیلئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ جس طرح ۱۲ مہینوں میں ماہ صیام اقلیت میں ہے اسی طرح روزہ دار بھی اقلیت میں ہیں۔ اس ماہ میں انہوں نے جس طرح ہمارے ا نسانی حقوق پامال کئے ‘ اس بات کا بالکل بھی لحاظ نہیں رکھا کہ یہ ہمدردی کا مہینہ ہے‘اس سب کا ہم ان سے گن گن کر حساب لیں گے کہ ہم اکثریت میں ہیں اور روزہ دار اقلیت میں … ہے نا ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حد بندی کمےشن نے حتمی رپورٹ جاری کی

Next Post

بلے بازوں نے مایوس کیا: دھونی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
کپتانی کے دباؤ کی وجہ سے جڈیجہ کی کارکرگی متاثر ہورہی تھی : دھونی

بلے بازوں نے مایوس کیا: دھونی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.