سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ریشی پورہ اونتی پورہ میں ڈمپر نے دس سالہ لڑکی کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر ریشی پورہ اونتی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار ڈمپر گاڑی نے دس سالہ لڑکی جس کی شناخت اریبہ ارشید کے بطور ہوئی ہے کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت کیس رجسٹر کیا۔