جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور یہ ایک بات کشمیر کا نوجوان سمجھ گیا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب خبر یہ ہے کہ… کہ جموں کشمیر میں امسال اب تک فورسز اور جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ہوئیں جھڑپوں میں ۴۷ جنگجو مارے گئے ہیں …اس خبر میں ایک اور خبر ہے… چھپی خبر اور یقین کیجئے کہ اصل میں یہی خبر ہے… اور وہ خبر یہ ہے کہ ان ۴۷ جنگجوؤں میں سے ۳۸ غیر ملکی اور باقی ۹ کشمیر کے ہیں… مقامی ہیں ۔یہ سچ میں بڑی خبر ہے اور… اور اس لئے ہے کیونکہ مارے گئے نوجوانوں کی اکثریت غیر ملکی ہے‘ پاکستانی ہے…یعنی مقامی نوجوانوں کی‘ کشمیری نوجوانوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور… اور اس لئے نمک کے برابر ہے کیونکہ اب کم قلیل تعداد میں مقامی نوجوان ‘ جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہو تے ہیں…یہ ایک مثبت تبدیلی ہے کہ … کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ جب جھڑپوں میں مارے جانے والوں میں سے اکثریت نہیں بلکہ غالب اکثریت کا تعلق کشمیر سے ہو تا تھا اور… اور اس لئے ہو تا تھا کیونکہ ہر سال ایک اچھی خاصی تعداد میں کشمیری نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہو تے تھے… لیکن… لیکن اب نہیں … اب یہ قصہ ٔ پارینہ ہے ۔اپنے ایل جی صاحب ہڑتال اور پتھراؤ نہ ہونے کو گزشتہ چار برسوں میں حکومت کی کامیابی اور بڑی تبدیلی قرار دیتے آئے ہیں… لیکن صاحب اصل اور بڑی کامیاب کشمیری نوجوانوں کا جنگجوئیت سے منہ پھیر نا ہے… جنگجوئیت سے باز رہنا ہے … یہ سب سے بڑی کامیابی ہے… اس لئے بھی ہے کہ یہ کشمیری نوجوانوں کی سوچ میں آئی تبدیلی… انقلابی تبدیلی کی چغلی کھاتی ہے…اس سے پتہ چلتا ہے کہ یقینا کشمیری نوجوان اب آگے بڑھنا چاہتا ہے… پر امن لیکن کامیاب زندگی گزارنا چاہتا ہے… ملک کے دوسرے نوجوانوں کے شانہ بشابہ کشمیر اور ملک کی ترقی میں حصہ دار بننا چاہتا ہے…اب وہ اپنے ہاتھ میں پتھر اٹھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور نہ بندوق کہ اس کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے اور… اور سو فیصد آئی ہے کہ پتھر اور بندوق اٹھانا‘ دونوں گھاٹے کا سودا ہے… ایسا سودا جس سے کشمیری قوم کو گزشتہ تیس پینتیس برسوں سے نقصان ہوا… نقصان کے سوا کچھ اور نہیں ہوا… گھاٹے کے سوا اس کے ہاتھ کچھ نہیں لگا… بالکل بھی نہیں لگا۔اور یہ چھوٹی سی بات… لیکن پتے کی بات اب کشمیر کے ہر ایک نوجوان کی سمجھ میں آگئی ہے اور… ور سو فیصد آ گئی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری کا امکان

Next Post

ورلڈ کپ وارم اپ میچ سے 1 دن قبل پاک نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کی ملاقات

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
دلچسپ ہوگا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کا مقابلہ

ورلڈ کپ وارم اپ میچ سے 1 دن قبل پاک نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.