سرینگر //
جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام میں بدھ کے روز تین بچوں کا والد اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
بتادیں کہ رواں ماہ کے دوران چار افراد اخروٹ کے درخت سے گر جانے کے باعث از جان ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عشمقام میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تین بچوں کا والد اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتار رہا تھا کہ وہ اس دوران درخت سے نیچے گر گیا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ظفر احمد ڈار ساکن لترو عشمقام کے بطور ہوئی ہے ۔رواں ماہ کے دوران ابتک چار افراد اخروٹ اتارنے کے دوران درختوں سے گر کر از جان ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں اخروٹ کے درختوں سے اخروٹ اتارنے کا سیز ن جوبن پر ہے ۔ اس سیزن کے دوران مزدوروں کو کام مل جاتا ہے لیکن یہ سیزن کئی مزدور گھرانوں کے لئے باعث مصیبت بھی بن جاتا ہے کیونکہ ہر سال اس سیزن کے دوران کئی مزدور درختوں سے گر کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں یا عمر بھر کے لئے ناخیز ہو کر گھر والوں پر ہی بھاری بھرکم بوجھ بن جاتے ہیں۔