جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سابق وزرائے اعلیٰ و دیگر لیڈروں کا میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-22
in تازہ تریں
A A
سابق وزرائے اعلیٰ و دیگر لیڈروں کا میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۲ستمبر

سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی لیڈروں نے میر واعظ عمر فاروق کی طویل خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

بتادیں کہ انتظامیہ نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کو چار سال کے بعد سری نگر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دینے کی اجازت دی ہے ۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا”میں جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں“۔

عمر نے پوسٹ میں کہا”امید ہے کہ اب ان کو آزادنہ طور چلنے پھرنے ، لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور انہیں اپنی سماجی و مذہبی ذمہ داریوں کو دوبارہ انجام دینے کی اجازت دی جائے گی“۔

سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا”آج کشمیر میں تمام لوگوں کی نظریں میر واعظ پر ہوں گی جب وہ جامع مسجد میں جمعہ خطبہ دے رہے ہوں گے“۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا”بالآخر میر واعظ عمر فاروق اپنی نظر بندی، جس کی ایل جی انتظامیہ برسوں سے تر دید کر رہی تھی، کے بعد رہا ہوں گے“۔

محبوبہ نے کہا کہ بحیثیت مذہبی سربراہ جموں وکشمیر کے تمام مسلمان انہیں عزت کرتے ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا”بدقسمتی یہ ہے کہ بی جے پی کی مختلف جماعتوں کے درمیان ان کی رہائی کا سہرا اپنے سر باندھنے کے لئے لڑائی شروع ہوچکی ہے“۔

دریں اثنا جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا ” میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کے لئے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ کی رہائی کا کریڈٹ ان کے تمام شیدائیوں کو جاتا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں دعائیں اور کاوشیں کیں۔

سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا”میر واعظ کی غیر قانونی نظر بندی سے رہائی ایک خوش آئند قدم ہے “۔

انہوں نے کہا”میر واعظ ایک ذی عزت اور با اثر مذہبی رہنما ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا اہم جز ہے اس کو لوگوں کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے لئے بہانہ نہیں بنایا جانا چاہئے “۔

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے کہا”میں میر واعظ عمر فاروق صاحب کی رہائی کا خیر مقدم کرتا ہوں“۔انہوں نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا”آج کا دن ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے کہ ہم ان کو نماز کی امامت کرتے ہوئے دیکھیں گے “۔ان کا مزید کہنا تھا”وہ ایک مذہبی روایت کی علامت ہیں جو بنیادی طور پر مذیبی نوعیت کی ہے اس روایت کو گذشتہ تین دہائیوں کے دوران تمام حکومتوں نے روکا امید ہے کہ اب یہ روایت بغیر رکاوٹ کے فروغ پائے گی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تاریخی جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں پر امن طریقے سے نماز ادا کی گئی:صوبائی کمشنر کشمیر

Next Post

میرواعظ عمر فاروق کی رہائی !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

میرواعظ عمر فاروق کی رہائی !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.