نئی دہلی//ملک میں جاری بجلی بحران کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پ حملہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ انہوں نے آٹھ سال کے اپنے دور اقتدار کے دوران خراب حکمرانی کوہی فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کا عام آدمی آج طرح طرح کے بحران سے جوجھ رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں عوام متاثررہی ہے۔
ملک کا عام آدمی نہ صرف بجلی کے بے مثال بحران سے دو چار ہے بلکہ ان کے سامنے بے روزگاری، کسانوں کی بدحالی اور مہنگائی چیلنج بن کر کھڑی ہے۔