نئی دہلی//
چونکہ لوگ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر میں جھلس رہے ہیں۔ اسی لیے مرکز نے اتوار کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محکموں پر زور دیا کہ وہ گرمی سے متعلق بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریوں کو یقینی بنائیں۔
مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) کے ساتھ ساتھ NCDC کے ذریعہ ریاستوں کے ساتھ مشترکہ گرمی کے انتباہات اگلے تین سے چار دنوں کے لئے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی نشاندہی کرتے ہیں۔