نئی دہلی///
ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 26ویں دن بھی اضافہ نہ کرکے عام لوگوں کو راحت فراہم کی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان پیر کو ملک میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 0.79 فیصد گر کر 106.26 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.70 فیصد کم ہوکر 103.96 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔