سرینگر//
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں شادی کے دن لڑکی والوں کے ہاں بارات لیکر نہ پہنچنے پرپولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دولہے اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایک بیان میںپولیس نے کہا کہ انہوں نے دولہا اور اس کے والد کے خلاف اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر۱۸۲/۲۰۲۳ درج کرکے معاملے کا نوٹس لیا ہے، جن دونوں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کو شازیہ اختر کی جانب سے فیاض احمد ڈار اور ان کے والد محمد شعبان ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکنان کنڈی زال اونتی پورہ کے خلاف تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ فیاض احمد ڈار کے ساتھ ان کی(شازیہ)کی شادی کا استقبالیہ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳ کو ہونا تھا۔
تاہم، شادی اور بارا ت کی آمد کے لیے تمام انتظامات کیے گئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دولہا بارات لے کر نہ آیااور شادی سے قبل ہوئے نکاح کو منسوخ بھی کیا۔جس کے بعد باپ بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔