جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل پاس کرے : ادھیر رنجن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-19
in قومی خبریں
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی//لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیر کو ایوان میں کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کرنا چاہئے ۔
مسٹر چودھری نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں ایوان کی کارروائی کے آخری دن اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل پاس کرانے کی کوشش کی تھی۔ حکومت کو اب یہ بل پاس کرانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت ان کا مطالبہ مان لے گی۔
مسٹر ادھیر رنجن نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور مفاد عامہ کے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے لیے ہفتے میں ایک پورا دن مختص کیا جانا چاہئے ۔
ملک کی ترقی کے لیے کئی سابق وزرائے اعظم کے تعاون پر بات کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ پنڈت نہرو نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) جیسے ادارے قائم کیے جس کی وجہ سے ملک چندریان 3 کو چاند پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بینکوں کو قومیا کر ملک کی اقتصادی ترقی میں بہت بڑا تعاون کیا۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اتنا خوشحال بنایا کہ آج ہم ڈیجیٹل انڈیا کی بات کر تے ہیں۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کام زیادہ اور بات کم کرتے تھے ۔ انہوں نے عالمی معاشی کساد بازاری کے دوران ملک کی معیشت کو اچھی طرح سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں پنچایتی راج بل لا کر گرام پنچایتوں کو مضبوط کیا گیا۔ اطلاعات کے حق سے متعلق قانون بنا کر عام آدمی کو اطلاعات حاصل کرنے کا حق دیا گیا۔ حق تعلیم کا قانون بنا کر پانچ سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کیا گیا۔ راشٹریہ مہاتما گاندھی ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ بنا کر غریبوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ۔ فوڈ سیکورٹی قانون لا کر غریبوں کو مناسب نرخوں پر غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
مسٹر چودھری نے کہا "ہمیں اہم چیزوں کو نہیں بھولنا چاہئے ، ہم پرانی چیزوں کو نہیں بھولیں گے ۔ جب ہم واسودیو کٹمبکم کہتے ہیں تو ہمیں ہر ایک کی فکر ہونی چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار

Next Post

ٹی ایم سی لیڈر کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید

ٹی ایم سی لیڈر کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.