سرینگر//
سرینگر پولیس نے دہلی سے تعلق رکھنے والے بد نام زمانہ منشیات فروش کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایم آر گنج تھانے میں درج کیس زیر نمبر ۲۵میں مطلوب محمد عاصم ولد محمد توصیف ساکن دریا گنج چاوری بازار دہلی کو حراست میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محمد آصم شہر سری نگر میں منشیات فروشوں تک ممنوع ادویات سپلائی کرنے کا اہم سرغنہ تھا۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کیلئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر سب کو آگے آنا چاہئے ۔