اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزیر اعظم مودی نے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے دوران عالمی لیڈروں کو کیا تحائف دئے ؟

سندربن کا شہد، کشمیری زعفران و پشمینہ شال، بنارسی شال، اراکو کافی‘شیشم کے صندوق اور دارجیلنگ کی چائے شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-13
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//(ویب ڈیسک)
نئی دہلی میں منعقد ہونے والے تاریخی جی۲۰ سمٹ میں جہاں وزیراعظم نریندر مودی اور عالمی رہنماؤں کے درمیان کئی خوشگوار لمحات دیکھنے میں آئے وہیں مودی کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو تحائف بھی دیے گئے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اِن تحائف میں سندربن کا شہد، کشمیری زعفران اور پشمینہ شال، بنارسی شال، اراکو کافی، دارجیلنگ کی چائے سمیت کئی تحائف شامل ہیں جن کے ذریعے انڈیا کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
وزیراعظم مودی کی جانب سے سپین کی خاتونِ اول مارا بیوننا گومز فرنینڈس کو بنارسی سِلک سٹول (شال) کا تحفہ دیا گیا۔ یہ شال آبنوس کی لکڑی سے بنے ہوئے ڈبے میں پیش کی گئی جسے ریاست کیرالہ کے کاریگروں نے بنایا ہے۔
عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے تحائف میں سے ایک تحفہ شیشم کی لکڑی سے بنے ہوئے صندوق کا بھی تھا۔ شیشم کی لکڑی کا یہ صندوق ہاتھ سے بنا ہوا ہے جس پر پیتل کی خوبصورت دھاریاں بنی ہوئی تھیں۔
مودی نے جی۲۰ سمٹ پر انڈیا آئے مہمانوں کو کشمیری زعفران کا بھی تحفہ دیا۔ کشمیری زعفران دنیا بھر میں مہنگا اور نہایت لذیذ مصالحہ سمجھا جاتا ہے۔ نسل در نسل کی ثقافت اور تہذیب میں موجود کشمیری زعفران کی کھانے پکانے اور دوائیوں میں استمعال کی خاص اہمیت ہے۔
ان ہی تحائف میں سے ایک تحفہ پشمینہ شال کا بھی تھا۔ یہ شال کشمیر میں بنائی جاتی ہے جو کہ رؤسا کی پہچان ہے۔ یہ شال مخصوص ہمالیائی بکریوں کے اون سے تیار کی جاتی ہے۔ وزیراعظم مودی کی جانب سے پشمینہ شال کا تحفہ برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کی اہلیہ روزن گیلا ڈی سلوا کو پیش کیا گیا ہے۔
صرف یہ ہی نہیں میزبان وزیراعظم کی جانب سے مہمانوں کو سندربن کے قیمتی شہد کا تحفہ بھی دیا گیا ہے۔ سندربن کے جنگلوں میں بننے والا یہ شہد نایاب اور خالص ہوتا ہے۔
جی۲۰سمٹ میں آئے عالمی رہنماؤں کو اراکو کافی کا تحفہ بھی دیا گیا۔ اراکو کافی انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش میں قدرتی طریقے سے پیدا ہونے والی کافی ہے۔ اس کافی میں وادی اراکو کی مٹی کی تاثیر ملی ہوتی ہے جو اسے بے مثال بنا دیتی ہے۔ یہ کافی اپنی رنگت اور ذائقوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔
اسی طرح وزیراعظم مودی نے موریشیس کی خاتون اول کو اکت شال کا تحفہ دیا۔ اکت شال انڈیا کی ریاست اوڈیشہ میں بنائی جاتی ہے۔ اکت شال سلک یا کاٹن کے کپڑے سے بنائی جاتی ہے جس میں مقامی کاریگری کا خوب استعمال کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے موریشیس کی خاتون اول کو یہ تحفہ ساگوان کی لکڑی سے بنے خوبصورت باکس میں پیش کیا جسے گجرات کے کاریگروں نے بنایا تھا۔
جی۲۰سمٹ میں آئے عالمی رہنماؤں دیے جانے والے تحائف میں ایک تحفہ دارجیلنگ کی چائے بھی تھا۔ دارجیلنگ کی چائے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ مغربی بنگال میں واقع پہاڑوں پر اگنے والی اِس چائے کا ذائقہ اور خوشبو سحر طاری کرنے والی ہوتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران اسرائیل پر حملوں کیلئے لبنان میں ہوائی اڈا بنا رہا ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

Next Post

دہلی کا منشیات فروش سرینگر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

دہلی کا منشیات فروش سرینگر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.