سرینگر//
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے (ایس آئی اے) نے ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق جانکاری اور ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو۱۰ لاکھ روپے کے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایس آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر قترل کیس کی اطلاع دینے والے کی شخص کی شناخت انتہائی خفیہ رکھی جائے گی۔
ایس آئی اے کے مطابق جن کے پاس اس کیس سے متلعق کوئی معلومات یا جانکاری ہوگی وہ موبائل واٹس ایپ ،ٹیلی گرام، ای میل یا موبائل نمبر ۹۱۰۳۹۹۸۴۶۷ پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
واضح رہے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر وکیل مرحوم بابر قادری ولد محمد یاسین قادری کو ۲۴ستمبر ۲۰۲۰ کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر واقع زاہد پورہ حول سرینگر میں گولیاں چلاکر ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت لال بازار پولیس تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر ۶۲ زیر دفعات ۳۰۲ آئی پی سی اور۷/۲۵آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کییاد رہے کہ بابر قادری کشمیر کے معروف وکیل تھے اور کشمیر کے حالات کے متعلق ٹی وی چینلز پر مباحثوں میں حصہ لیتے تھے۔