سرینگر//
مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے بی ایس سی نرسنگ کے تھرڈ سمسٹر کے طلبا نے ہفتے کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور وہ تھڑ سمسٹر کا امتحان موخر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
دانش نثار نامی طالب علم نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ دن پہلے تھرڈ سمسٹر کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارا سمسٹر امتحان۶ماہ بعد لیا جاتا تھا لیکن اس سال صرف تین ماہ کے بعد لیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امتحان کیلئے تیار نہیں ہیں کیونکہ ہمارا سلیبس ابھی مکمل نہیں ہوا ہے ۔
ایک اور احتجاجی طالب علم نے کہا کہ ہمارے پہلے سمسٹر کا امتحان ۹ماہ بعد جبکہ دوسرے سمسٹر کا امتحان ۷ماہ بعد لیا گیا تھا لیکن اب ہمارے تیسرے سمسٹر کا امتحان صرف تین ماہ بعد لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سلیبس ابھی مکمل نہیں ہوا ہے ۔احتجاجی طلبا نے متعلقہ حکام سے امتحان موخر کرنے کی اپیل کی۔