منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سکول پرنسپل کو قتل کی دھمکیاں

فرانس میں 67 لڑکیوں کا عبایا اتارنے سے انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in عالمی خبریں
A A
باحجاب طالبات کو امتحان ہال میں داخلہ دینے پر 7 اساتذہ معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

پیرس//
فرانس میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں عبایا پر پابندی کے متنازع فیصلے کے خلاف مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
سکولوں کی انتظامیہ کو عبایا اتارنے میں سختی برتنے پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جب کہ درجنوں مسلمان لڑکیوں نے عبایا اتارنے سے انکار کر دیا جس پر انہیں سکولوں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
فرنس کے وسط میں کلیرمونٹ فریرنڈ میں پولیس نے ایک شخص کو سکول کے پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ پرنسپل نے سیکولرازم کے نام پر مذہبی لباس پر پابندی لگانے کے بعد اپنی بیٹی کو عبایا پہن کر ہائی سکول میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
اس شخص کو کل جمعہ کو رہا کیا گیا تاہم اکتوبر کے آخر میں اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس پر کار سرکار میں مداخلت اور سکول کے پرنسپل کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائےگا۔
سکائی نیوز عربیہ کے مطابق پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اس شخص کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔
أمبرواز-بروجيار کے حکام نے ایک ہائی سکول کی طالبہ سے عبایا اتار نے کو کہا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس کے سکول میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے بعد اس کے والد نے فون کیا اور اسکول پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی” نے نیشنل ایجوکیشن کے وزیر گیبریل اٹل کے حوالے سے کہا کہ دھمکیاں "ناقابل قبول” ہیں۔ اسکول کے پرنسپل کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی میئر نے کہا کہ سکول کے اہلکار جنہوں نے طالب علم کو عبایا میں داخلے سے روکا انہیں جان سے مارنے اور سر قلم کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے ہائی سکول میں سکیورٹی ٹیمیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
27 اگست کو جبریل اٹل نے سرکاری سکولوں اور اداروں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا، جسے جمعرات کو ریاست کی اعلیٰ ترین انتظامی اتھارٹی کونسل آف اسٹیٹ نے منظور کیا ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق اس ہفتے سکول واپس آنے والے 12 ملین طلباء میں سے تقریباً 300 طالبات عبایا کے ساتھ سکول پہنچیں۔ ان میں سے 67 نے عبایا اتارنے سے انکار کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

واگنر سربراہ کو پیوٹن نے قتل کروایا/ یوکرینی صدر

Next Post

بی ایس سی نرسنگ کے تھرڈ سمسٹر کے طلبا کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

بی ایس سی نرسنگ کے تھرڈ سمسٹر کے طلبا کا سری نگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.