منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی۲۰کا نئی دہلی اعلامیہ اتفاق رائے سے جاری ہونے کی امید ہے:امیتابھ کانت

’ دنیا کا ایک تہائی حصہ کساد بازاری کی زد میں ہے ‘ ہم نے پائیدار اقتصادی ترقی شروع کرنے کا فیصلہ کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in اہم ترین
A A
جی۲۰کا نئی دہلی اعلامیہ اتفاق رائے سے جاری ہونے کی امید ہے:امیتابھ کانت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

نئی دہلی//
ہندوستانی صدارت میں جی۲۰سربراہی اجلاس کے موقع پر حکومت نے جمعہ کو امید ظاہر کی کہ سربراہی اجلاس ایک اتفاق رائے سے ’نئی دہلی اعلامیہ‘جاری کرے گا جو اس کے مفادات، ترجیحات اور خدشات کی عکاسی کرے گا جس سے گلوبل ساؤتھ اور پائیدار ترقی کے اہداف میں تیزی آئے گی۔
ہندوستانی شرپا‘امیتابھ کانت، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا، فنانس سکریٹری اجے سیٹھ اور جی۲۰کے چیف کوآرڈینیٹر ہرش وردھن شرنگلا نے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں جی۲۰کی تیاریوں کے درمیان قومی بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا۔
کانت نے کہا کہ پچھلے سال جب ہندوستان نے جی۲۰کی صدارت سنبھالی تھی، دنیا میں اقتصادی ترقی اور پیداوار کی شرح بہت سست تھی۔ قرضوں کا بحران تھا، پائیدار ترقی کے اہداف مخالف سمت میں چل رہے تھے اور موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات نہیں کیے جا رہے تھے ۔
ہندوستانی شرپا نے کہا’’جی۲۰کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان نے فیصلہ کیا کہ ہم شمولیت کے جذبے اور واسودھیوا کٹمبکم کے اصول کے ساتھ چلیں گے ۔ ہم نے پایا کہ دنیا کا ایک تہائی حصہ کساد بازاری کی زد میں ہے ۔ ہم نے پائیدار اقتصادی ترقی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہمیں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف تیزی سے آگے بڑھنا ہے ۔ دنیا میں آلودگی اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے لیے گرین اقدامات کرنا ہوں گے اور اس کے لیے گلوبل ساؤتھ کے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد فراہم کرنا ہوگی۔ ہم نے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات، ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور خواتین کی قیادت میں ترقی پر توجہ مرکوز کی‘‘۔
کانت نے کہا کہ چونکہ ہندوستان نے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) بنایا ہے جس میں فوری ادائیگیاں قابل رسائی ہو گئی ہیں۔ اسے دنیا کے لیے ایک بہت اہم ٹول کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ تقریباً چار ارب لوگ ڈیجیٹل رسائی سے محروم ہیں۔
ہندوستانی شرپا نے کہا کہ جی۲۰کانفرنس میں ۱۹ممالک‘ ایک یورپی یونین‘ نو خصوصی مہمان ممالک‘ تین علاقائی اور۱۱بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی ہے جس کی صدارت ہندوستان کرے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ جی۲۰کے۲۰۰سے زیادہ اجلاس ہندوستان کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے۶۰شہروں میں منعقد ہوئے۔کانفرنس میں افریقہ نے سب سے زیادہ شرکت کی۔۳۲دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ گلوبل ساؤتھ کا ایک سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں۱۲۵ممالک نے شرکت کی اور پہلی بار اپنی آواز کو مضبوط طریقے سے پیش کیا گیا۔
ہندوستانی شرپا نے کہا کہ جی۲۰پلیٹ فارم پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے مفادات، ترجیحات اور خدشات کو ایک اہم مقام دینے کا ہندوستان کا ارادہ جی۲۰کو مزید جمہوری بنانے کی طرف ایک اہم پہل رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک ضلع ایک مصنوعات کی تشہیر اور موٹے اناج کی مہم بھی ہندوستان کی کامیابیاں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا:سنگھ

Next Post

جی ۲۰ سربراہی اجلاس آج سے شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

جی ۲۰ سربراہی اجلاس آج سے شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.