ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگ دہشت گرد اور ان کے حامیوں کو پناہ نہ دیں‘

ایل جی سنہا کا سوپور کا دورہ ‘کہا انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ نے کی خاطر پر عزم ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-08
in اہم ترین
A A
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں۔
سنہا نے کہا کہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہے ۔
ان باتوں کا اظہار سنہا نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے سوپور کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں تاکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔
ایل جی نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ نے کی خاطر پر عزم ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردی کو بطور ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے اپنی تجوریوں کو بھر کر عوام الناس کو مصیبتوں میں ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سنہا نے بتایا کہ سوپور۱۹۷۰تک ایک معروف کاروباری مرکز تھا لیکن اس خوبصورت علاقے کو قندھار کا خطاب کس نے دیا ، کس نے سوپور میں پتھراؤ کو فروغ دیا؟انہوںنے کہاکہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں انہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی ہے ۔
ایل جی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں موجودہ حکومت سوپور کی کھوئی ہوئی شان کو پھر سے بحال کرئے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ۱۹۷۰کی دہائی کے سوپور کو پھر سے واپس لایا جائے تاکہ یہاں پھر سے لوگ خوشحالی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ مندی ہونے کے باوجود بھی سوپو ر کودہائیوں تک مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سوپور ملک کا ایک ماڈل ٹاون بن کر ابھر سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے ایک عظیم شاعر مہجور نے کہا ہے’’اگر مسلمان دودھ ہیں تو ہندو چینی ہیں‘‘۔
سنہا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوپور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جانا جاتا تھا اور ہم اس بات کویقینی بنائیں گے کہ جلد ہی سوپور کی عظمت رفتہ اور شان و شوکت بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سوپور قصبے کو صاف و ستھرا رکھنے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہے ۔
ایل جی نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے اور عام لوگوں کو تکلیف میں چھوڑ دیا عوام انہیں کھبی بھی معاف نہیں کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کا سوپور میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد

Next Post

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.