بارہمولہ//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سوپور کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔
سنہا نے۲۹ء۶کروڑ روپے کی لاگت سے سلطانپورہ گوشبُگ اور اَگلر کی اَندرونی لِنک سڑکوں کی اَپ گریڈیشن اور جل جیون مشن کے تحت ۵۷کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم پریہا س پورہ اور پیری فیرل پریہاس پورہ کا اِی۔سنگ بنیاد رکھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے لئے وقف کردہ منصوبے اور آج شروع کئے گئے نئے کام مجموعی معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں گے اور ترقی میں سماجی ، اِقتصادی اور علاقائی عدم توازن کو دور کریں گے۔
سنہانے کہا،’’ ترقی ہمارا عزم ہے ،یہ ہمارا مذہب ہے ۔ اِنتظامیہ بغیر کسی اِمتیاز کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ ہم نے معاشی سرگرمیوں کو کامیابی سے عملایا ہے او ر تمام شعبوں میں تاریخی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کو دہرایا۔
سنہانے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوپور کی خوبصورتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اُنہوں نے کہا ’’ آج سوپور سمارٹ سٹی بننے کی خواہش رکھتا ہے ۔ شہری اَچھی سڑکیں ، عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور معیاری زندگی گزارنے کے لئے جدید سہولیات چاہتے ہیں۔ ہمیں اَپنے اسپریشنل شہروں اور دیہاتوں کی تقدیر بدلنے کے لئے جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک پُر اَمن اور خوشحا ل معاشرے کی تعمیر کے لئے جموںوکشمیر یوٹی بھر میں تیز تر ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے حکومت کی کوششوں کا بھی اِشتراک کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر آج جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اُن پروجیکٹوں میں ایم سی سوپور کا آفس کمپلیکس جس کی مالیت۹۶ء۱کروڑ روپے ہے ، ایم سی سوپور کے چنکی پورہ وارڈ میں ۴۰ لاکھ روپے کی لاگت سے پارک کی ترقی ، مہراج پورہ میں پبلک پارک۲۷ء۵۳ لاکھ روپے کی لاگت سے ، ایک کروڑروپے کی لاگت سے بائی پاس برج اپراشپیر کے قریب اوپن ائیرجم پارک اور ووہلوترا شٹلو روڈ کی اَپ گریڈیشن بشمول ووہلوترا آرکھر واری والنواری ڈونواری روڈ پر۵۰ء۶کروڑ روپے کی لاگت سے منسلک لنک شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سکیموں کے تحت اِستفادہ کنند گان میں منظوری نامے بھی تقسیم کئے۔