سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کو سرینگر میں مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) کے ایک ہائبرڈ دہشت گرد کو ایک ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گرد کی شناخت بٹہ مالو کے فردوس آباد علاقے کے محمد یاور رنگریز کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ ایف آئی آر نمبر۳۷/۲۰۲۳ کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا’’ٹی آر ایف کا ایک ہائبرڈ دہشت گرد ‘محمد یاور رنگریز ولد عبدالرشید رنگیز ساکنہ فردوس آباد، بٹہ مالو کو سری نگر پولیس نے ایک ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا۔ ایف آئی آر نمبر۳۷/۲۰۲۳ کوٹھی باغ پی ایس میں درج کیا گیا۔‘‘