اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیشنل کانفریس ہل کونسل کے انتخابات میں ’ہل‘ نشان کا استعمال کر سکتی ہے :ایس سی

لداخ انتظامیہ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ /نیشنل کانفرنس کا فیصلے کا خے مقدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-07
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی/سرینگر//
سپریم کورٹ(ایس سی) نے ایک اہم پیش رفت میں بدھ کو کرگل خطے میں ’’لداخ ہِل ڈیولپمنٹ کونسل‘‘ (ایل اے ایچ ڈی سی) کے انتخابات کے لیے پانچ اگست کو یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے اور انتظامیہ سے ان انتخابات کیلئے از سر نو نوتفکیشن جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
پہلی متنازع نوٹفکیشن کے مطابق یہ انتخابات ۱۰ ستمبر کو ہونے والے تھے۔
سپریم کورٹ نے لداخ انتظامیہ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جب کہ عدالت نے ضلع میں برسر اقتدار پارٹی نیشنل کانفرنس کو انتخابی نشان ’’ہَل‘‘ کے استعمال کی اجازت دیتے ہوئے اس حوالہ سے لداخ انتظامیہ کی جانب سے دائر عرضی کو مسترد کر دیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) ’ہل‘ (انتخابی ) نشان کی حقدار ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کی طرف سے جے کے این سی کو ’ہل‘ کے نشان کی الاٹمنٹ کی مخالفت کرنے والی درخواست کو خارج کرتے ہوئے سنایا۔
عدالت نے درخواست دائر کرنے پر لداخ انتظامیہ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور (یونین ٹیریٹری لداخ) انتظامیہ کو سات دن میں نئے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسان الدین امان اللہ پر مشتمل بنچ، جس نے یکم ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، نے یہ فیصلہ سنایا۔
جسٹس امان اللہ نے فیصلے کا آپریٹو حصہ پڑھتے ہوئے کہا ’’ان وجوہات کی بنا پر، لداخ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تمام انتخابی عمل کو منسوخ کیا گیا ہے۔‘‘ آرڈر کی تفصیلی کاپی کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ لداخ انتظامیہ نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کی جانب سے جے کے این سی کے لیے ’ہل‘ کے نشان کو باقی رکھنے کی ہدایت کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔ انتظامیہ کا استدلال تھا کہ نیشنل کانفرنس چونکہ جموں و کشمیر کی ایک علاقائی جماعت ہے اور قومی پارٹی نہیں ہے، اسلئے اسے ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
نیشنل کانفرنس نے اس استدلال کو مسترد کیا کیونکہ اسکا کہنا ہے کہ صرف چار سال قبل تک خطہ لداخ جموں و کشمیر کا حصہ تھا ، لہٰذا مقامی پارٹیاں دونوں حصوں میں موجود تھیں اور انہیں اسی ہیئت میں قبول کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے۵ اگست ۲۰۱۹کے دن لئے گئے فیصلے تحت جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتطام دو خطوں میں تقسیم کیا گیا۔ حالانکہ لیہہ ضلع میں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا لیکن کرگل میں کافی دیر تک یہ فیصلہ قبول نہیں کیا گیا اور اسکے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ بعد میں کرگل کے لیڈروں نے بھی لداخ یونین ٹریٹری کے قیام کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا۔
ادھر، سپریم کورٹ کی جانب سے ’ہل‘ نشان باقی رکھنے کے احکامات صادر کرنے پر این سی لیڈران نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس نے اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ’’نیشنل کانفرنس کے حق میں (سپریم کورٹ کا) فیصلہ آیا ہے۔ ہمیں وہ عطا کیا گیا جس کے ہم حق دار ہیں۔‘‘
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’بی جے پی اور لداخ کی جانبدارانہ انتظامیہ نے مل کر ہمیں ہمارے حق سے محروم رکھنے کی سعی کی تاہم سپریم کورٹ میں نہ صرف انہیں منہ کی کھانی پڑی بلکہ ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔‘‘
ادھر نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی جماعت کیلئے ایک اہم جیت کا مظہر ہے۔ انکے مطابق ابتدائی طور پر لداخ انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم کو روکنے کی کوشش کی لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد، انہوں نے ہائی کورٹ کی طرف سے شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
صادق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے پاس ’ہل‘ کی علامت پر ایک جائز دعویٰ ہے اور امید ہے کہ لداخ انتظامیہ ضروری احکامات جاری کرکے عدالت کی ہدایات پر عمل کرے گی۔ بی جے پی یا اس کی انتظامیہ کے اقدامات سے قطع نظر، بالآخر عوام ہی اپنے ووٹوں کے ذریعے کرگل کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی اور نیشنل کانفرنس عوامی فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر آتشزدگی کے واقعے میں ٹرک کو نقصان

Next Post

’برشٹاچار مکت جموں کشمیر ہفتہ‘:چیف سیکریٹری کا بدعنوانی کے لئے صفر رواداری کا اعادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’چھوٹے مکان اور چھوٹے تاجر ٹیکس سے مستثنیٰ‘

’برشٹاچار مکت جموں کشمیر ہفتہ‘:چیف سیکریٹری کا بدعنوانی کے لئے صفر رواداری کا اعادہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.