ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۷ہزار سکولوں کی اَپ گریڈیشن کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے: لیفٹیننٹ گورنر

’اِمتحان مقابلے کی بنیاد پر نہیں بلکہ اَصلیت ‘ تجربہ‘ تخلیقی اور سائنسی سرگرمی پر مبنی ہونا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-06
in اہم ترین
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سرینگر میں یومِ اَساتذہ کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوں نے سابق صدر اور عظیم ماہر ِتعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا اور صوبہ کشمیر سے ایوارڈ یافتہ اَساتذہ کو مُبارک باد دی۔
سنہا نے اَپنے خطاب میں تدریسی کمیونٹی کو تہہ دِل سے مُبارک باد پیش کی اور اَساتذہ کی بے پناہ شراکت اور خدمات کو یاد کیا جو نوجوان ذہن کو روشن کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’اُستاد اس دُنیا کا سب سے بڑا اِنقلابی اور بہادر اِنسان ہے ۔ وہ رُکاوٹوں ‘پرانے طریقوں کو توڑکر ایک نئی شکل ، بچوں کو ایک نئی سمت ، ایک نیا عزم اور بچوں کے ذہنوں میں نئی سوچ کو پیداکرتاہے ۔‘‘
سنہا نے ان مختلف کرداروں پر روشنی ڈالی جو ایک اُستاد اَپنی پوری زندگی میں بیک وقت اَدا کرتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ’’ ایک اُستاد سنگتراش کی طرح طلباء کی صلاحیتوں کو ایک نئی سمت اور نئی جہت بخشتا ہے ۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ ایک اُستاد کا کردار کلاس روم کے اَندر تخلیقی صلاحیتوں کو بھی لاناہے ۔ ایک اُستاد کو اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ دقیانوسی تصورات کو توڑ سکے اور نوجوان ذہنوں کو ان کے اَپنے تخلیقی ، اِختراعی خیالات او رتنقیدی سوچ کی نشو و نما کرے ۔اُنہوں نے کہا کہ صرف اُستاد ہی میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کی قدر جاننے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تقریب میں تدریسی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ طلباء کی اِنفرادیت کو فروغ دیں اور تدریسی سیکھنے کے عمل کو مزید متعامل بنائیں۔
سنہا نے کہا کہ تعلیم کا مقصد مسابقتی ذہن پید اکرنا نہیں بلکہ تخلیقی اور متجسس ذہن بنانا ہے ۔ ہمیں مسابقت اور تخلیقی صلاحیتوں کے درمیان ٹھیک توازن کی ضرورت ہے ۔ اِمتحان کی بنیاد مقابلے پر نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کی بنیاد اَصلیت ، تجربہ ، تخلیقی اور سائنسی سرگرمی پر ہونی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ مجھے یقین ہے کہ آج ہمیں اَپنے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں ، تجسس ، ٹیم ورک ، قائدانہ خصوصیات اور ہم آہنگی ، بھائی چارے اور ہمدردی کی تہذیبی اَقدار کو پیدا کرنے کیلئے اَساتذہ کی ضرورت ہے ۔ ہمیں زندگی بھر سیکھنے کے لئے مؤثر نقطہ نظر پیدا کرنے کے لئے نئے طریقے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ایل جی نے سکولوں کی اَپ گریڈیشن بشمول اَفرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کو جامع اَنداز میں کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دِلاتا ہوں کہ ۷۰۰۰؍ ایسے سکولوں کی اَپ گریڈیشن کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے جن میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس دِن ہم اَپنے عزم کو مضبوط کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہربچے بالخصوص لڑکیوں کو معیاری تعلیم تک رَسائی حاصل ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایم ای ایس میں جعلی بھرتی اسکینڈل کا پردہ فاش

Next Post

۳۷۰ کی منسوخی پر فیصلہ محفوظ :سپریم کو رٹ امسال نومبر یا دسمبر میں فیصلہ سنا سکتا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

۳۷۰ کی منسوخی پر فیصلہ محفوظ :سپریم کو رٹ امسال نومبر یا دسمبر میں فیصلہ سنا سکتا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.