سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں دوران شب دھان کی ایک کھیت سے ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ترال کو جمعہ کی شب ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ کنگہ لورا میں دھان کی کھیت میں ایک لاش پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اطلاع کو صحیح پایا۔
بیان میں متوفی کی شناخت کرن سنگھ ولد اوا سنگھ عمر لگ بھگ ۷۵برس ساکن کنہ گلورہ ترال کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش پر ظاہری طور زخموں کے کوئی نشان نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی انجام دی جا رہی ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔