منیلا///
ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور اولمپک سلور فاتح پی وی سندھو کا ایشیا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں سفر ہفتہ کو سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی کے ہاتھوں تین گیمز کی جدوجہد سے پر شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔
اماگوچی نے چوتھی سیڈ سندھو کوایک گھنٹہ چھ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 13-21، 21-19، 21-16 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ یاماگوچی کا اس جیت کے ساتھ سندھو کے خلاف 9-13 کا ریکارڈ ہوگیاہے ۔ سندھو نے جاپانی کھلاڑی سے پہلا گیم جیتا لیکن وہ اگلے دو گیمز میں اس رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکیں اور انہیں شکست کا سامناکرناپڑا۔