ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہلی ہائی کورٹ کی عمر عبداللہ کو پائل کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-01
in اہم ترین
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
دہلی ہائی کورٹ نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو حکم دیا ہے کہ وہ علیحدہ زوجہ پائل (جس سے طلاق حاصل کرنے کیلئے عمر نے کورٹ کا رخ کیا ہے) کو ہر ماہ۵ء۱ لاکھ روپے بطور کفالت ادا کریں۔
اس میں سے۶۰ہزار روپے ماہانہ عمر عبداللہ کے فرزند کے تعلیمی اخراجات کیلئے ہیں۔
جسٹس سبرامنیم پرساد نے جمعرات کو پائل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔
پائل نے ۲۶؍اپریل۲۰۱۸کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے جولائی۲۰۱۸ میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سی آر پی سی کے سیکشن ۱۲۵ کے تحت کارروائی میں ٹرائل کورٹ نے پائل کیلئے ہر ماہ۷۵ہزار روپے ماہانہ بطور کفالت جبکہ ان کے فرزند کے۱۸سال کی عمر تک پہنچنے تک ہر ماہ۲۵ہزار روپے دینے کا حکم دیا تھا۔
کورٹ کے اس فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پائل نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پائل نے دلیل دی تھی کہ اتنے خرچے پر اس کا بیٹا اپنی پڑھائی اور روز مرہ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ وہ ابھی تک اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کا اہل نہیں، اسے اپنے اخراجات کیلئے اپنے والدین پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ ۲۰۱۶ میں ٹرائل کورٹ نے عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ وہ طلاق کے لیے اپنے دعووں کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے طلاق کیلئے دلیل دی تھی کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان تعلقات اس قدر ٹوٹ چکے ہیں کہ اب ان کا ایک ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال ۱۹۹۴میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے فرزند عمر عبداللہ (جو خود بھی جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں) نے آرمی میجر جنرل رام ناتھ کی بیٹی پائل ناتھ کے ساتھ شادی (لَو میریج) کی تھی۔
عمر عبداللہ دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو تھے اور پائل ناتھ بھی وہیں کام کرتی تھی۔ یہیں دونوں کو پیار ہوا اور پھر شادی ہو گئی۔
پائل اور عمر کے دو بیٹے ہیں، ظہیر اور ضمیر، شادی کے ۱۷ سال بعد دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ پائل اب دہلی میں اپنا ٹرانسپورٹ کا کاروبار دیکھتی ہے۔ وہ ۲۰۰۹ سے عبداللہ سے الگ رہ رہی ہیں۔ اس کے دونوں بیٹے اس کے ساتھ رہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنی پارٹی بھاجپا کی بی ٹیم ہے‘بخاری موقع پرست سیاستدان :این سی

Next Post

ٹاڈا مقدموں میں ملوث دہائیوں سے مفرور ۸دہشت گرد گرفتار:ایس آئی اے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

ٹاڈا مقدموں میں ملوث دہائیوں سے مفرور ۸دہشت گرد گرفتار:ایس آئی اے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.