شمالی ویسٹ بینک میں جھڑپ، فلسطینی شہری ہلاک
رام اللہ/30اپریل
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ویسٹ بینک کے شہر قلقیلیہ کے قریب جمعہ کی دیر شب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ۲۷سالہ فلسطینی شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی ویسٹ بینک کے شہر قلقیلیہ کے ازون گاوں میں یحییٰ اوڈوان نامی شخص کی موت ہوگئی۔
اسرائیلی حکام نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ تاہم اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوڈوان ایک سابق قیدی تھا جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا اور علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں ملوث تھا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اوڈوان کی موت ویسٹ بینک میں اسرائیلی علاقے کے قریب فلسطینی بندوق برداروں کی گولی لگنے سے ہوئی