امرتسر//
بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے چوکس اہلکاروں نے پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرایا جو پاکستان سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً ۱۵ء۱بجے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان کی جانب سے ڈرونز کو ہندوستانی سرحد پار بھیجنے کی کئی کوششیں کی گئی ہیں۔
بی ایس ایف افسر نے کہا کہ جمعرات کے روز سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں نے امرتسر سیکٹر میں گاؤں دھنون کلاں کے نزدیک پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فضائی حدود میں کچھ مشتبہ اڑنے والے مواد دیکھا جس کے بعد فوجیوں نے اسے مار گرایا۔
یہ ڈرون منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جسے فوجیوں نے ناکام بنا دیا۔
اہلکار نے بتایا کہ ڈرون گرنے کے بعد، جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولس اور متعلقہ ایجنسیوں کو دی گئی۔ بعد میں جوانوں کو صبح سوا چھ بجے دھنون کلاں گاؤں کے نزدیک ایک سیاہ رنگ کا ڈرون ملا۔ برآمد ہونے والا ڈرون چینی ڈی جے میٹرک۳۰۰ڈرون تھا۔
واضح ر ہے کہ چند روز قبل ایک پاکستانی ڈرون کو اٹاری کے اوپر پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔ یہ ڈرون ہندوستانی سرحد عبور کرتے ہوئے تقریباً ۵کلومیٹر تک اندرآگیا تھا۔ اس سے قبل۲۱؍اپریل کو گرداس پور سیکٹر میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی چار کوششیں کی گئیں۔ اسے مارنے کیلئے بی ایس ایف کو تقریباً ۱۶۵راؤنڈ فائر کرنے پڑے ۔