جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سونیا گاندھی بھی وارد کشمیر ‘ نگین جھیل میں کشتی کی سواری کا لطف بھی اٹھایا

پرینکا جی نہیں آرہی ہیں‘ یہ اْن کا ذاتی دورہ ہے، کوئی سیاسی دورہ نہیں ہے:رجنی پاٹل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-27
in مقامی خبریں
A A
آزاد کی کانگریس میں حیثیت ایک چھوٹے کارکن سے زیادہ نہیں تھی:پاٹل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر//
انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان ‘راہل گاندھی اس وقت اپنے ذاتی دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہیں۔ وہیں آج اْن کی والدہ سونیا گاندھی بھی سرینگر پہنچ چکی ہیں اور اس وقت اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں۔
کانگریس کی جموں و کشمیر انچارج رجنی پاٹل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’راہل گاندھی لداخ کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد سرینگر آئے ہیں۔ وہ یہاں دو دن روکے گے اور سب کو پیار دیکر واپس لوٹ جائیں گے‘‘۔
پاٹل کا مزید کہنا تھا ’’آج دوپہر اْن کی والدہ سونیا جی بھی یہاں آئی ہے۔ پرینکا جی نہیں آرہی ہیں۔ یہ اْن کا ذاتی دورہ ہے، کوئی سیاسی دورہ نہیں ہے‘‘۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی گزشتہ روز سرینگر آئے اور پھر نگین جھیل میں ایک ہاؤس بوٹ (دی جیول ان کراؤن) میں ٹھہریں۔ اْن کی موٹر سائیکل اس وقت کانگریس بھوان میں کھڑی ہے۔اْن کا مزید کہنا تھا ’’سونیا جی کا ایئرپورٹ پر پارٹی کے سینئر لیڈران نے استقبال کیا، اس کے بعد وہ ہاؤس بوٹ پر گئیں، اور پھر کچھ دیر تک نگین جھیل میں کشتی کی سواری کا لطف بھی اٹھایا‘‘۔
ہاؤس بوٹ کے مالک آصف وانگنو کا کہنا تھا ’’راہل گاندھی نے گزشتہ روز ہمارے ہاؤس بوٹ میں چیک ان کیا تھا۔ وہ یہاں بچوں سے بھی ملے۔ تاہم آج شام ساڈھے پر انہوں نے چیک آؤٹ کرکے دارالسلام ہوٹل میں چلے گئے۔ اْن کی والدہ بھی اْن کے ہمراہ تھیں‘‘۔
وانگنو کا مزید کہنا تھا ’’ہماری ہاؤس بوٹ کا نام ایک برطانوی فلم پر رکھا گیا ہے اور راہل جی نے ہماری بوٹ کے موڈیفائڈ وریڑن کا افتتاح بھی کیا‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی لداخ دورے سے واپسی کے بعد جمعے کی سہ پہر سونہ مرگ پہنچے‘ جہاں پر پہلے سے موجود کانگریس لیڈروں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گزشتہ روز راہل گاندھی نے کرگل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’لداخ ایک اسٹریٹجک جگہ ہے، ایک بات تو واضح ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ اپوزیشن کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ لداخ کا ایک انچ بھی چین نے نہیں لیا‘ جو کہ جھوٹ ہے‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز کشمیر ولو بلے کا استعمال کریں گے

Next Post

شری امرناتھ یاترا:چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سے پوتر گھپا کیلئے روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
شری امرناتھ یاترا:چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سے پوتر گھپا کیلئے روانہ

شری امرناتھ یاترا:چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سے پوتر گھپا کیلئے روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.