ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مدھومیتا قتل کیس میں امرمنی ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کی رہائی میں مداخلت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-26
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے سال 2003 میں شاعرہ مدھومیتا شکلا کے سنسنی خیز قتل کیس میں عمر قید کی سزا بھگت رہے اتر پردیش کے سابق وزیر امرمنی ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ مدھومنی ترپاٹھی کو قیدی کے طور پر ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے ضمانت دے دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو ان کی رہائی سے متعلق حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا، لیکن ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آٹھ ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرے ۔
جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے مدھومیتا کی بہن ندھی شکلا کی طرف سے دائر درخواست پر یہ حکم سنایا ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے معاملے میں فی الحال مداخلت نہیں کرے گا۔ ہاں، اگر وہ درخواست گزار کی دلیل سے متفق ہوتا ہے ، تو وہ دونوں مجرموں کو واپس جیل بھیج سکتا ہے ۔
اتر پردیش حکومت نے پہلے کہا تھا کہ ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں "اچھے برتاؤ” کی بنیاد پر رہا کیا جائے گا۔ اس خبر کے بعد محترمہ ندھی شکلا نے ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جو جون 2007 سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔
مدھومیتا (24) جو کہ ایک ابھرتی ہوئی شاعرہ اور سابق وزیر ترپاٹھی کی مبینہ معشوقہ تھی، کو 9 مئی 2003 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی لاش لکھنؤ کے نشاط گنج علاقے میں ان کے گھر سے ملی تھی ۔
اس وقت کی مایاوتی حکومت میں وزیر ترپاٹھی کو بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ کا "دایاں ہاتھ” سمجھا جاتا تھا۔
ترپاٹھی جوڑے نے شروع میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اس وحشیانہ قتل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ لیکن ترپاٹھی کا دعوی اس وقت غلط ثابت ہوگیا جب سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترپاٹھی کا بچہ اس لڑکی (مقتولہ) کے پیٹ میں پل رہا تھا جسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
کافی تنازعہ کے بعد سپریم کورٹ نے اس کیس کو لکھنؤ سے دہرادون منتقل کر دیا تھا، کیونکہ شکلا کے خاندان کو خدشہ تھا کہ ترپاٹھی عدالتی عمل میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عوامی نمائندوں کا مایوس کن طرز عمل: دھنکھڑ

Next Post

کانگریس چینی کمیونسٹ پارٹی کے معاہدے کو عام کیا جانا چاہئے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post

کانگریس چینی کمیونسٹ پارٹی کے معاہدے کو عام کیا جانا چاہئے : بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.