سرینگر//
جموںکشمیر کے ضلع اودھم پور کے ڈوڈو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم۳؍افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں ایک ٹرک بٹو نالے میں گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی اودھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے ٹویٹ کرکے کہا’’اودھم پور کے ڈوڈ میں ایک ڈمپر کے کھائی میں گرجانے سے تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘‘۔
ڈاکٹر کمار نے کہا کہ زخمی ابھی بھی گاڑی کے نیچے پھنسا ہوا ہے جبکہ پولیس اور مقامی لوگوں کی طرف سے بچائو آپریشن جاری ہے ۔