بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گجرات ٹائٹنز بنگلور کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ یقینی کرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-30
in کھیل
A A
ہاردک آئی پی ایل سے پہلے این سی اے کیمپ میں شامل ہوئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

ممبئی// گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہفتہ کو برابورن اسٹیڈیم میں ہونے والے 43 ویں آئی پی ایل میچ سے پہلے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بے حد خراب فارم سے گزر رہے سابق کپتان وراٹ کوہلی اس میچ سے ڈراپ کیا جائے گا یا نہیں۔
سابق کپتان وراٹ نے اپنی بلے بازی کو بہتر بنانے کے لیے آئی پی ایل کے آغاز سے قبل بنگلور ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ وراٹ کوہلی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں سابق ہندوستانی کوچ روی شاستری نے وراٹ کو آئی پی ایل چھوڑنے کا مشورہ تک دے دیا ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم اگلے میچ میں وراٹ کو برقرار رکھتی ہے یا انہیں ڈراپ کرتی ہے۔
دوسری جانب گجرات کے نئے کپتان ہاردک پانڈیا اپنے کردار میں پوری طرح سے سیٹ ہوچکے ہیں۔ ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر چوٹی پر لے جانے کے علاوہ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے 61 کی اوسط سے سب سے زیادہ 305 رنز بھی بنائے ہیں۔ تیز گیند بازی کے خلاف انہوں نے شاندار بلےبازی کی ہے ۔ انہوں نے تیز گیند بازوں کے خلاف 147.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے 190 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ تیز گیند بازوں نے ہاردک کو تین بار اپنا شکار بنایا ہے لیکن اس بات کی امید کم ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے گیند باز انہیں مشکل میں ڈال سکیں گے۔
بنگلورو کے کپتان فاف ڈو پلیسس اس سیزن میں گزشتہ سال کی فارم کو برقرار نہیں رکھ سکے ہیں ۔ اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز (278) بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ لوکی فرگیوسن اور محمد شامی کے خلاف انہوں نے آئی پی ایل میں 190 کے اسٹرائیک ریٹ سے 133 رنز بنائے ہیں۔ وہ مجموعی طور پر ان دونوں گیند بازوں کے خلاف صرف دو بار آؤٹ ہوئے ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ، جو اس وقت عالمی کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں، نے اس سیزن میں بنگلورو کے لیے کمال کیا ہے۔ پانچ میچوں میں انہوں نے 11.4 کے اسٹرائیک ریٹ سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی باؤلنگ اوسط 13.60 لیگ میں کسی بھی گیند باز کے لیے بہترین ہے۔
گزشتہ سیزن میں بنگلورو کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے گلین میکسویل اس سیزن میں توقعات پر پورا نہیں اترے۔ یہ ایک وجہ ہے کہ ان کی ٹیم مسلسل دو میچوں میں زیادہ رنز نہیں بنا پائی ہے۔ حالانکہ وہ بگ بیش لیگ میں اچھی فارم میں تھے۔ اپنی ٹیم کے لیے انہوں نے 159.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 468 رنز بنائے تھے۔
ریدھیمان ساہا کو آئی پی ایل میں اوپننگ کرنے میں مزہ آتا ہے اور انہوں نے گزشتہ میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 68 رنز بنا کر اس کی مثال بھی پیش کی۔ 2020 سے بطور اوپنر ساہا نے 33.91 کی اوسط سے 407 رنز بنائے ہیں۔
84 اور 96 کی اننگز کے ساتھ سیزن کے شاندار آغاز کے بعد شبھمن گل کا بلہ خاموش ہے۔ ان کی طرف سے ابھی ایک بڑی اننگز آنا باقی ہے اور یہ ان کا میچ ہو سکتا ہے۔ گیل نے اس سیزن میں 183.67 کے اسٹرائیک ریٹ سے 90 رنز بنائے ہیں، وہ صرف ایک بار اسپن کے خلاف آؤٹ ہوئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے کے لیے ٹیم کا ا اعلان کیا، پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی سے باہر

Next Post

اپنی ڈیبیو اننگز سے پہلے رات بھر سو نہیں سکا تھا: یووراج سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
اپنی ڈیبیو اننگز سے پہلے رات بھر سو نہیں سکا تھا: یووراج سنگھ

اپنی ڈیبیو اننگز سے پہلے رات بھر سو نہیں سکا تھا: یووراج سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.