کینبر//آسٹریلیائی ٹیم جون جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے۔ یہ دورہ سات ہفتوں کا ہے۔ اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی ، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ ہوں گے۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم تیز گیند باز پیٹ کمنز کو ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جبکہ مارک ہیرس کو 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نےفُل اسٹرینتھ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے جو پاکستان دورہ پر آئی پی ایل کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔
تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی فہرست:
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن ایگر، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مشل مارش، گلین میکسویل، جھائی رچرڈسن، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مشل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، مشل سویپسن، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ: آرون فنچ (کپتان)، ایشٹن آگر، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، مشل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مشل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، مشل سویپسن، ڈیوڈ وارنر۔
آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مشل مارش، اسٹیو اسمتھ (نائب کپتان) ، مشل اسٹارک، مشل سویپسن، ڈیوڈ وارنر