سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھاجپا اسمبلی انتخابات سے بھاگ رہی ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ بھاجپا کو لوگوں کا سامنا کرنے چاہئے اور دیکھیں کہ وہ جموں و کشمیر میں کہاں کھڑے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟ ہم نے سنا ہے کہ پنچایتی انتخابات‘بلدیاتی انتخابات اور پارلیمانی انتخابات جلد ہوں گے لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ بی جے پی یہاں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرنے سے کیوں کترا رہی ہے ۔
اسمبلی الیکشن سے کیوں گریز کیا جا رہا ہے ؟ بھاجپا کو لوگوں کا سامنا کرنے چاہئے اور دیکھیں کہ وہ جموں و کشمیر میں کہاں کھڑے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ ہمیں اس بات کی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ لداخ انتظامیہ نے جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی طرف سے کرگل ہل کونسل انتخابات کیلئے نیشنل کانفرنس کوہل کے نشان کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے وکلائبھی یہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں اور ہم وہاں سے بھی یہ لڑائی جیتیں گے ۔