اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال گورننس میں بہتر احتساب اور شفافیت کا باعث بنے گا: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-22
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

ادے پور (راجستھان) ، 21 اگست (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں نویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے ) انڈیا ریجن کانفرنس کا افتتاح کیا۔
انفرنس میں موجود پریزائیڈنگ افسران اور قانون سازوں سے خطاب کے دوران مسٹر برلا نے اپنے تجربات اور مشاہدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز ادارے چاہے وہ پارلیمنٹ ہوں یا ریاستی قانون ساز اسمبلیاں اور قانون ساز کونسلیں، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ لہذا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون ساز اداروں میں لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھیں۔ برلا نے زور دیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے نوٹ کیا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون ساز ادارے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازوں کو جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمانی روایات کو تقویت پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
اچھی حکمرانی میں مقننہ کے انتہائی اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ قانون سازی کے کام کاج کے مرکز میں مرکزی طرز حکمرانی پر تعمیری اور بامعنی بحث ہونی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کو مثالی طرز عمل اور آداب کو برقرار رکھنا چاہیے جس سے ایوان کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح قانون ساز اداروں پر لوگوں کا اعتماد گہرا اور مضبوط ہوتا ہے ۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ لوگ قانون سازوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ عوامی بہبود کی پالیسیاں بنانے میں ایگزیکٹو کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لیے قانون سازوں اداروں میں بامعنی مباحثہ کریں گے ۔
مسٹر برلا نے زور دیکر کہا کہ یہ تبھی ہو سکتا ہے جب عوامی نمائندے ایوان میں اور عوامی زندگی میں نظم و ضبط اور شائستگی کے اعلیٰ معیار کے مطابق برتاؤ اور کام کریں ۔ اس پس منظر میں مسٹر برلا نے پریزائیڈنگ افسروں کی غیر جانبداری پر بھی زور دیا اور کہا کہ پریزائیڈنگ افسران کی خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہدے کے وقار کے مطابق کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایوان غیر جانبداری سے چل سکے ۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ جب کوئی رکن اسپیکر کی کرسی پر فائز ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام پریذائیڈنگ افسران اپنے بلند مقام کے احترام اور وقار کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ مسٹر برلا نے مزید کہا کہ قانون ساز ادارے سیاسی جماعتوں سے بالاتر تمام مسائل پر مثبت اور تعمیری بحث و مباحثے کے لیے ہوتے ہیں۔
عصر حاضر میں تکنیکی اختراعات کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آرٹی فیشئل انٹلیجنس کے اس دور میں روبوٹکس، مشین لرننگ، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت جیسی اختراعی ٹکنالوجیوں کا مناسب استعمال کارکردگی کو تیز رفتار بنانے میں بہت اہم رول ادا کرے گا۔
قانون ساز اداروں کے کام میں شفافیت کے سلسلے میں لوک سبھا کے اسپیکر نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال حکمرانی میں جوابدہی اور شفافیت میں اضافہ کا باعث بنے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قانون ساز ادارے زیادہ موثر اور کارگر طریقے سے لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مسٹر برلا نے مزید کہا کہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں ایک ایسا موثر نظام بنانا ہوگا، جس کے اندر عوام عوامی نمائندوں یا جمہوری اداروں کو قواعد یا قوانین میں کوئی تضاد ہو تو اپنی تجاویز اور آراء دے سکیں۔ انہوں نے جمہوری اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں، خواتین، طلبا اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد کو شامل کریں تاکہ پالیسیوں کو مزید جامع بنایا جائے ، جس سے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچا سکیں۔ مسٹر برلا نے ریاستی قانون اسز اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور یکسانیت کی خاطر ‘ایک قوم، ایک قانون ساز پلیٹ فارم’ کو نافذ کریں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے پپو یادو کے بیان کی سخت مذمت کی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

Next Post

سعودیہ ایران معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کے دور کا آغاز ہوگیا؛ چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ

سعودیہ ایران معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کے دور کا آغاز ہوگیا؛ چین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.