ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

یوم آزادی کی تقریبات میں۳۷ لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

جموں کشمیر بھر میں ۱۵؍اگست کو تقریباً۴۳ہزار تقارب کا انعقاد ہوا‘بارہمولہ اضلاع میں سب سے زیادہ لوگوں کی شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-20
in مقامی خبریں
A A
یوم آزادی کی مرکزی تقریب :بخشی اسٹیڈئم میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

SRINAGAR, AUG 15 (UNI):- A man waves national flag on the occasion of Independence Day celebration at Lal Chowk in Srinagar on Tuesday.UNI PHOTO-AK24U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے‘ جموںکشمیر کے تمام اضلاع میں حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم آزادی کی تقریبات میںتقریباً ۳۷لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنچایت سطح سے لیکر کل ۴۲ہزار۸۷۹ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر ایک تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اسی طرح کی تقریبات تعلیمی اداروں، پٹوار خانوں، بلدیات، تحصیلوں اور بلاک دفاتر میں منعقد کی گئیں جن میں طلباء‘ منتخب نمائندوں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
معمول کی تقریبات کے علاوہ جو جڑواں دارالحکومتوں اوریو ٹی کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں جہاں عام لوگوں کو مفت داخلہ دیا گیا تھا، تقریبات کو کئی دیہاتوں اور قصبوں میں منایا گیا جس نے شرکت کو نئی سطحوں تک پہنچایا۔یو ٹی کے تمام ڈائریکٹوریٹ، ڈویڑنل اور ضلعی دفاتر جہاں ہزاروں ملازمین نے قومی جذبے کے ساتھ شرکت کی اور پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔
بہت سے نجی اداروں جیسے صنعتی یونٹس، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں نے بھی اپنی سطح پر تقریبات کا انعقاد کرکے قومی تقریبات میں شرکت کی۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول پنچایتی اداروں کے اراکین، سول سوسائٹی‘سیلف ہلپ گروپ‘ سابق فوجیوں، نوجوانوں اور دیگر شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جموں ڈویڑن میں مجموعی طور پر۱۹لاکھ۷۶ہزار۲۵۵؍ افراد نے۲۳ہزار۱۶۳ جبکہ کشمیر صوبے میں ۱۷لاکھ۸ہزار۸۵۱ افراد نے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والی۱۹ہزار۷۱۶ تقریبات میں حصہ لیا۔ شرکاء کی تعداد اور واقعات دونوں بذات خود تاریخی ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے قوم کے تئیں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں۳۳۵۳ تقاریب میں تقریباً۵لاکھ۵ہزار۹۰۹؍ افراد کی سب سے زیادہ شرکت کی اطلاع دی گئی اور اس کے بعد اننت ناگ میں ۲لاکھ۴۵ہزار۶۱۸افراد نے ۲ہزار۶۷۶تقاریب میں شرکت کی۔ کپوارہ میں سب سے زیادہ۴ہزار۹۹۳ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں۲لاکھ۳۴ہزار۱۴۶؍ افراد کو موقع فراہم کیا گیا اور پلوامہ نے ۱۱۴۰تقاریب کا انعقاد کیا جن میں ضلع میںایک لاکھ۸۱ہزار۱۹۵؍ افراد نے حصہ لیا۔
جموں ڈویڑن میں سب سے زیادہ لوگوں کی شرکت راجوری ضلع میں دیکھی گئی جہاں۳لاکھ۹۵ہزار۹۱۶؍ افراد نے۷ہزار۷سو ۵۶ تقاریب میں حصہ لیا اس کے بعد کٹھوعہ میں۳لاکھ۶ہزار۸۰۱؍ افراد نے۱۳۱۷تقاریب میں حصہ لیا۔ اسی طرح پونچھ میں۲لاکھ۸۷ہزار۷۱۹؍ افراد نے۴۰۶۰تقریبات میں حصہ لیا اور ادھم پور میں۸۸۹ مقامات پر۲لاکھ۵۸ہزار۸۳۰؍ افراد نے یوم آزادی منایا۔
دارالحکومت سرینگر اور جموں میں بالترتیب۲۰۵۲ میں۹۱ہزار۵۰۴؍ اور۲۵۱۵ تقریبوں میں ایک لاکھ۴۵ہزار۶۶۳؍ افراد نے شرکت کی۔ بخشی اسٹیڈیم، سرینگر میں منعقدہ تقریبات میں جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ترنگا لہرایا وہاں تقریباً دس ہزار لوگ موجود تھے اور ایم اے اسٹیڈیم‘ جموں میں تقریباً۱۱ہزار؍ افراد کی حاضری ریکارڈ کی گئی۔
ان کے علاوہ،’میری مٹی میرا دیش‘مہم کے ایک حصے کے طور پر ہزاروں پنچایتی اراکین، سرکاری ملازمین، طلباء اور سول سوسائٹی کے اراکین نے یو ٹی کے تمام اضلاع میں شاندار نظارے پیش کرتے ہوئے درجنوں’ترنگا ریلیاں‘ نکالیں۔ تھیم کے تحت تقریبات ۳۱؍ اگست کو اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے لیے مزید بہت سی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوشہرہ تیزاب حملہ کیس کا فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا

Next Post

اونتی پورہ میں ایس آئی یو کا چھاپہ، قابل اعتراض مواد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
بارودی سرنگ بر آمد ہونے کا کیس :

اونتی پورہ میں ایس آئی یو کا چھاپہ، قابل اعتراض مواد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.