ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نوشہرہ تیزاب حملہ کیس کا فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا

وکیل دفاع کی قصورواروں کی سزا میں رعایت کی استدعا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-20
in مقامی خبریں
A A
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
۹سال قبل سرینگر کے نوشہرہ میں ایک طالبہ پر ہوئے تیزاب حملے کیس کا فیصلہ ۲۲؍اگست کو سنایا جائیگا ۔ایک مقامی عدالت میں پہلے ہی دو ملزمان کا قصور ثابت ہو چکا ہے ۔
۲۰۱۴کے دسمبر مہینے کی۱۱ تاریخ کو جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں ایک ۲۰ سالہ قانون کی طالبہ پر دو افراد نے تیزاب پھینکا تھا۔ اس حملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے۱۵روز کے اندر ہی دو افراد جن کی شناخت ارشاد امین وانی ساکن وزیر باغ سرینگر اور محمد عمر نور ساکنہ بمنہ سرینگر کو مختلف دفعات (آر پی سی) کی دفعہ۳۲۶؍اے‘۱۲۰بی اور ۲۰۱کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔ بعد میں اس معاملہ کی سماعت سرینگر سیشن کورٹ میں گزشتہ نو برس تک جاری رہی تاہم گذشتہ بدھ کو معزز جج جسٹس جاوید احمد نے دونوں ملزمان کو طلبہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سنیچر کو سزا سنانے کا اعلان کیا تھا۔
آج سزا کی معیاد سے متعلق سماعت کے دوران متاثرہ کے وکیل عبدالعزیز تیلی نے ملزمین کے لیے عمر قید کی سزا کی مانگ کی، وہیں ملزمین کے وکیل عمران نے عدالت سے ملزمین کے لیے دس برس کی سزا سنانے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملزمین جرم کے وقت کم عمر تھے اور وہ زندگی کا تجربہ نہیں رکھتے تھے۔
ملزمین کے وکیل عمران نے دعویٰ کیا ’’ملزم ارشاد نے جیل میں رہ کر اعلی تعلیم حاصل کی اور اب دیگر قیدیوں کی بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملزمین نے زندگی کے ۹برس جیل میں گزارے ہیں‘‘۔
وہیں متاثرہ کے وکیل نے یہ دلیل پوری طرح سے مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’’دونوں ملزمین کے جرم کرنے کی وجہ سے خراب ہوئے اور متاثرہ کی پوری زندگی ان (ملزمین) کی وجہ سے خراب ہوئی اور یہ دونوں جیل میں رہ کر بھی سدھرے نہیں ہیں‘‘۔
سیشن جج نے تمام دلیل سننے کے بعد متاثرہ خاتون اور دونوں ملزمین کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیا۔ جہاں متاثرہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اب تک ۲۸ سرجری ہو چکی ہیں جبکہ اور بھی سرجری کرانا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں سرجریز پر ابھی تک ۳۸لاکھ روپے کا خرچ بھی آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کالج کی ٹاپر تھی اور آج وہ معذور ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے والد کو گزشتہ برسوں میں تین بار ہاٹ اٹیک آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ان کے پاس جتنی بھی جمع پونجی جمع تھی وہ سب علاج میں خرچ ہوگئی۔لیگل سیل کی جانب سے تین لاکھ روپے کی مدد ملے تھی۔ اْس کا مزید کہنا تھا ’’میں نہیں مانتی کہ یہ لوگ سدھر چکے ہیں۔ ان کی جانب سے دھمکی لگاتار آتی رہی ہے اور یہ مجھے شادی کے لیے بھی آفر کرتے ہے۔ ان دونوں کو عمر قید سے کم کچھ نہیں ملنی چاہیے‘‘۔
وہیں ملزمین نے اپنی صفائی میں ایک بار پھر خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن جج نے کہا کہ وہ سزا کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کا رخ بھی کر سکتے ہے۔ سزا کی معیاد پر سماعت مکمل کرتے ہوئے جج نے کہا ’’مجرمین کو آئندہ منگل کی دوپہر سزا سنائی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سجاد بزاز نوکری سے برطرف:جموں کشمیر بینک

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات میں۳۷ لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
یوم آزادی کی مرکزی تقریب :بخشی اسٹیڈئم میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

یوم آزادی کی تقریبات میں۳۷ لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.